Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

شاہ سلمان کا جنرل (ر) راحیل شریف کو پہچاننے سے انکار

شائع 20 اپريل 2020 04:51am

سعودی عب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنرل (ر) راحیل شریف کو پہچاننے سے انکار کردیا، اس ھوالے سے معروف صحافی نے 6 سال پہلے پیش آنے والا واقعہ بتا دیا۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے 29 نومبر 2016ء کو ریٹائر ہونے کے بعد جنوری 2017ء میں سعودی عرب میں قائم ہونے والے اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی۔

سعودی عرب نے 2015ء میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 34 اسلامی ممالک کا ایک فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا جس میں مصر، قطر اور عرب امارات جیسے کئی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، ملیشیا اور افریقی ممالک بھی شامل ہیں۔

اس اتحاد میں شریک اسلامی ممالک کے درمیان باہمی روابط اور ملٹری آپریشن کی غرض سے اس کا مشترکہ آپریشن سینٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں بنایا گیا تھا۔

 گذشتہ سال سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کرنے والے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی۔

معروف صحافی ہارون الرشید نے جنرل راحیل شریف کی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کا ایک واقعہ سنایا ہے۔

سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں۔ پہلے فائرنگ ہوئی محمد بن سلمان پر،ان کے والد گرامی کی عمر 84 برس ہے۔

یہ واقعہ 6 سال پہلے کا ہے جب جنرل راحیل شریف ان سے ملنے کے لیے گئے تو شاہ سلمان نے سوال کیا کہ یہ کون ہے، انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔ بوڑھے آدمی کی یاداشت خراب ہوتی ہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ شاہ سلمان وفات کے قریب ہیں، مغرب شہزادہ محمد بن نائف کو سعودی عرب کے نئے بادشاہ کے طور پر تیار کر رہی تھی، 84 سالہ شاہ سلمان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

اگر شاہ سلمان بیماڑی سے نہ لڑ سکے تو محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے میں مشکلات ہوں گی۔

ہارون رشید نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان اب باتیں بھول جاتے ہیں، اسی صورتحال کے پیش نظر محمد بن سلمان کے اقتدار کا تختہ الٹنے والا ہے، اس کو محمد بن سلمان نے محسوس کر لیا اور فوراً ایکشن لیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div